امریکی صدر کا سالانہ معائنہ، معالجین نے ٹرمپ کا دماغ ٹھیک ہونے کی تصدیق کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دماغ درست
(فوٹو: آن لائن)

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سالانہ طبی معائنہ مکمل ہوگیا جس کے دوران ان سے ذہنی صحت سے متعلق سوالات کیے گئے، معالجین نے ٹرمپ کا دماغ ٹھیک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں کیے گئے طبی معائنے میں معالجین کے مختلف سوالات کے جواب دئیے، جبکہ یہ طبی معائنہ 5 گھنٹوں تک جاری رہا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذہنی صحت کے تمام سوالات کے درست جوابات دئیے۔

طبی معائنے کے متعلق میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کا جسمانی اور ذہنی ٹیسٹ اچھا رہا اور دل و دماغ دونوں صحت مند ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس جون میں ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر 79سال ہونے والی ہے جن کی مکمل میڈیکل رپورٹ آج سامنے آنے کا امکان ہے۔

معائنے میں کتنے ڈاکٹرز شریک ہوئے، اس کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آسکیں۔ دورانِ گفتگو امریکی صدر نے کہا کہ میں نے سوچا میں سابق صدر جوبائیڈن سے مختلف انداز اپناؤں، اس لیے ذہنی معائنہ بھی کروایا اور تمام سوالات کے درست جواب بھی دئیے۔

اس سے قبل گزشتہ برس جولائی کے دوران انتخابی ریلی میں صدارتی امیدوار کے طور پر شریک ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں ٹرمپ معجزانہ طور پر بال بال بچ گئے تھے۔ سکیورٹی اداروں نے گولی مار کر حملہ آور کو قتل کردیا تھا۔ گولی لگنے سے ٹرمپ کا کان معمولی زخمی ہوا تھا۔

Related Posts