مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کی چوتھی بار پیشکش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کی چوتھی بار پیشکش
مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کی چوتھی بار پیشکش

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر  پر  ثالث بننے کی چوتھی بار پیشکش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے پیش رفت ہوگی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان اور بھارت کی قیادت سے جلد ہی ملاقات کا ارادہ رکھتا ہوں اور مسئلہ کشمیر کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو، تیل تنصیبات حملے کی شدید مذمت

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پہلی بار ثالثی کی پیشکش نہیں کی، بلکہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ثالثی اور پاک بھارت کشیدگی کم کروانے کے لیے یہ پیشکش پہلے بھی تین بار کی۔ 

اس سے قبل آخری بار  امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےپاک بھارت  کشیدگی کم کرنے کے لیے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا  کہ اس مسئلے پر پہلے بھی دونوں ممالک کے درمیان جنگیں ہوئیں، لیکن اب صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا کہ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اس ہفتے ملاقات کروں گا اور کشمیر کے مسئلے پر بات چیت ہوگی۔انہوں  نے مسئلہ کشمیر کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں ہندو اور مسلمان دونوں  آباد ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ وہاں دونوں قومیں اچھے طریقے سے رہتی ہیں، تاہم میں پوری کوشش کروں گا کہ اس مسئلے پر پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کے لیے اپنا کردار ادا کروں۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش

Related Posts