ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق افغان صدر اشرف غنی کو ’انتہائی مکار‘ اور ’قاتل‘ قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیو یارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق افغان صدر اشرف غنی کوحد درجہ مکارقرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اشرف غنی پر زیادہ بھروسہ نہیں تھا،اشرف غنی قتل کرکے بھاگ گئے۔

سابق امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں افغان طالبان اور افغان حکومت سے اپنے دور میں ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بھی بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران انہوں نے افغان طالبان رہنماملا عبدالغنی برادر پر واضح کردیا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا اس بات سے مشروط ہوگا کہ افغانستان میں امریکیوں اور اتحادیوں کو کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے۔

مزید پڑھیں:افغانستان کا پرچم لہرانے والے افغان شہریوں پر طالبان کا تشدد، ویڈیو زوائرل

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری بات ہوئی تھی کہ اگر طالبان نے اگر امریکیوں یا اتحادیوں کو نقصان پہنچایا تو امریکا بھی ان کے آبائی قصبوں اور ملک کے دوسرے علاقوں پر بمباری کے ساتھ جوابی کارروائی کرے گا۔

سابق امریکی صدر نے بتایا کہ میں چاہتا تھا کہ طالبان افغان حکومت سے معاہدہ طے کریں لیکن اب، سچ کہوں تو مجھے اشرف غنی پر کچھ زیادہ بھروسہ نہیں تھا۔ میں نے کھلم کھلا کہا تھا کہ میرے خیال میں اشرف غنی انتہائی مکار ہے۔

Related Posts