افغانستان کا پرچم لہرانے والے افغان شہریوں پر طالبان کا تشدد، ویڈیو زوائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل: افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعدافغانستان کا پرچم لہرانا بھی جرم بن گیا، قومی پرچم لہرانے والے افغان شہریوں پر طالبان کے تشددکی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان پر قبضے کے بعد اپنا پرچم ملک میں لہرادیا ہے جس کے بعد قومی پرچم لہرانے والے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی پرچم لہرانے والے ایک شہری کو طالبان کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک طالبان رکن پرچم تھامے شہری کو کلاشنکوف کے بٹ ماررہا ہے جبکہ دیگر شہری کھڑے دیکھ رہے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سر پر قومی پرچم لپیٹ کر جانیوالے سائیکل سوار شہری کو طالبان نے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے پرچم چھین لیا۔

واضح رہے کہ طالبان مخالف تحریک کے سابق رہنما احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے احمد مسعود نے طالبان کے خلاف مزاحمتی تحریک چلانے کے لیے اسلحے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:افغان طالبان کا اصل امتحان

واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے اپنے مضمون میں احمد مسعود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس طاقت بھی ہم جوان بھی ہیں بس نہیں ہے تو اسلحہ نہیں ہے اگر امریکا ہم اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کردے تو ہم طالبان کے خلاف تحریک شروع کرنے کا تیار ہیں۔

احمد مسعود نے اپنے مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس طالبان کا مقابلہ کرنے کے لیے مؤثر طاقت موجود ہے مگر کی ملیشیا کو اسلحہ و بارود کی ضرورت ہے۔ امریکا ہم کو اسلحہ فراہم کرکے اپنی جمہوریت سے عملداری ثابت کرے۔