کراچی ائیرپورٹ پر لاکھوں روپے کے جعلی ویزے پر ترکی جانے والے 3مسافرگرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ایئرپورٹ پردبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا
کراچی ایئرپورٹ پردبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ پر لاکھوں روپے ادا کرکے جعلی ویزے پر ترکی جانے والے 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن (روانگی) نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر ترکی جانے والے 3 مسافروں کو حراست میں لے لیا جو غیر قانونی طریقے سے ترکی روانہ ہونے والے تھے۔

ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ گرفتار ملزمان نے جعلی ویزوں کے عوض ایجنٹس کو فی کس ڈیڑھ سے ساڑھے 3 لاکھ روپے ادا کیے۔ تینوں ملزمان کا تعلق فیصل آباد سے ہے جنہیں مزید کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بیرون ملک جانے کی خاطرجعلی کورونا سرٹیفکیٹ پیش کرنے والے 22مسافروں کو ایئر پور ٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔

 جنا ح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کراچی پرگزشتہ ماہ 26 اپریل کے روز محکمۂ صحت سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 22 مسافروں کو روک لیا۔

مزید پڑھیں: بیرون ملک جانے کیلئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پیش کرنے والے 22مسافر گرفتار

Related Posts