بیرون ملک جانے کیلئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پیش کرنے والے 22مسافر دھر لئے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ministry of Commerce and CAA agree to install modern scanner at Karachi Airport

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:بیرون ملک جانے کی خاطرجعلی کورونا سرٹیفکیٹ پیش کرنے والے 22مسافروں کو ایئر پور ٹ پر پکڑلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنا ح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کراچی پر محکمہ صحت سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 22 مسافروں کو روک لیا۔

محکمہ صحت کے عملے نے مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے تو وہ جعلی نکلے۔ مسافر غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے دبئی جانا چاہ رہے تھے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق زیادہ تر مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت تھے۔

ایئرلائن نے مسافروں کو آف لوڈ کردیا اور سفر کی اجازت نہیں دی۔محکمہ صحت نے آف لوڈ ہونے والے22 مسافروں کو ایف آئی اے ایمیگریشن کے حوا لے کرنے کی کوشش کی،تاہم ایف آئی اے نے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کے خلاف کارروائی کر نے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ بیرون ملک سفر کرنے کے لئے کورونا وائرس سے کلیئرنس کا سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہوتا ہے،بغیر سرٹیفکیٹ کے لئے کورونا وباء کے دوران باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

Related Posts