امریکی انتخابات میں 2 خواجہ سراؤں نے بھی میدان مار لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Transgenders win two seats in US election

نیویارک: امریکا میں جاری انتخابات کے دوران ایوان نمائندگان کے ارکان کے چناؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے، امریکا میں 2 خواجہ سراء بھی ریاستی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے قانون ساز بن گئے ہیں۔

امریکا کی ریاستوں ڈیلاور اور ورمونٹ میں حالیہ انتخابات کے دوران عوام کی جانب سے خواجہ سراؤں کیلئے بھرپور اعتماد دکھائی دیا جس کی وجہ سے دو خواجہ سراء سارہ میک برائیڈ اور ٹیلر سمال نے کامیابی حاصل کرلی۔

ریاستی الیکشن میں کامیابی کے بعد امریکی عوام کی جانب سے سارہ میک برائیڈ اور ٹیلر سمال کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر نے انتخابات کے نتائج کی پیش گوئی کرتے ہوئے ایک عالمی نقشہ ٹویٹ کیا تھا جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔

ٹرمپ جونیئر نے امریکہ میں صدارتی انتخابات کے دن عالمی نقشہ ٹویٹ کیا اوردلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ووٹنگ کے دوران پورے جموں و کشمیر سمیت پاکستان کا انتخاب کیا۔

مزید پڑھیں:امریکی انتخابات، ٹرمپ کی ناپسندیدہ 2 مسلم خواتین دوبارہ کامیاب

ٹرمپ جونیئر کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم صدارتی الیکشن میں جیت کی پیش گوئی کرسکتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح یقینی ہے۔

امریکی صدر کے بیٹے کے ٹوئٹ پرسابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دینا خوش آئند ہے۔

Related Posts