سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعرات کو وفاقی سطح پر تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعرات 10 اگست 2023 کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکرٹری کو کسی بھی قسم کی ٹرانسفر یا پوسٹنگ روکنے کے لیے ایک مراسلہ جاری کیا۔

سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن نے مختلف وزارتوں، ڈویژنوں، محکموں اور اداروں سے بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تعیناتیوں کا انکشاف کیا۔

الیکشن کمیشن نے خط میں کہا کہ قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل کر دی گئی ہیں، نگراں سیٹ اپ بننے تک ہر قسم کے تبادلے اور تعیناتیاں روک دی جائیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ معلوم ہوا ہے کہ مختلف ڈویژنوں، وزارتوں، محکموں اور اداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تعیناتیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے خط میں کہا کہ نگران وزیراعظم اور کابینہ جلد تشکیل دی جائے گی اس لیے نگران حکومت کے قیام تک تبادلے اور پوسٹنگ کے ایسے کسی اقدام سے گریز کیا جائے۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف اور راجہ ریاض کی ملاقات، نگراں وزیر اعظم کا نام فائنل نہ ہوسکا

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے قائم ہوتے ہی قانون اور پالیسی کے مطابق تبادلے اور تعیناتیاں کی جا سکتی ہیں۔

Related Posts