دہلی : مہاراشٹر میں مال بردار ٹرین نے پٹریوں پر سوئے ہوئے مزدوروں کو کچل دیا ، 16 مزدور ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ ریاست مہاراشٹر میں مال بردار ٹرین کو ڈرائیور نے بروقت روکنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کا حکم دیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مزدورجھلنا سے بھوسوال جارہے تھے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد آبائی شہر جانے کے لئے پیدل ریلوے اسٹیشن کی طرف جارہے تھے اور تھکن کی وجہ سے ٹریک پر ہی سوگئے تھے۔
وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین کے ڈرائیور نے مزدوروں کو بچانے کیلئے ٹرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔
مزید برآں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی مزدوروں کی جانوں کے ضیاع پر غم کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ وہ مہاراشٹر میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیر ریلوے پیوش گوئل سے بات کی ہے اور وہ اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ٹرین کو ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا
واضح رہے کہ متعدد مزدور حالیہ ہفتوں میں ملازمت کھونے کے بعد دیگر شہروں سے اپنے گھر جارہے ہیں کیونکہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاؤن لگائے جانے کی وجہ سے ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جارہا ہے۔
Extremely anguished by the loss of lives due to the rail accident in Aurangabad, Maharashtra. Have spoken to Railway Minister Shri Piyush Goyal and he is closely monitoring the situation. All possible assistance required is being provided.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 8, 2020