گزشتہ روز مسجدِ نبوی ﷺ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گرفتاریوں کے حوالے سے سعودی عرب کا پہلا ردِ عمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سفارت خانہ کے میڈیا ڈائریکٹر نے بیان دیا ہے کہ مسجد نبوی میں پیش آئے واقعے میں متعدد پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، اُن میں سے چند کو قوانین کی خلاف ورزی اور مقدس مقامات کی توہین کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ مسجدِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بے حرمتی پر حراست کی کارروائی کی گئی، یہ گرفتاریاں سعودی قواعد توڑنے پر ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کا واقعہ پیش آیا، وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیرِنارکوٹیکس کنٹرول نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی مسجدِ نبوی ﷺ آمد کے موقع پر بے ہودہ آوازیں کسی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی ﷺ میں افسوسناک واقعہ، ذمہ داران کا مستقبل کیا ہوگا؟