مرزا پور، کیا سیزن 3 میں منا بھیا کی واپسی ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرزا پور، کیا سیزن 3 میں منا بھیا کی واپسی ہوگی؟
مرزا پور، کیا سیزن 3 میں منا بھیا کی واپسی ہوگی؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہور بھارتی ویب سیریز مرزا پور کے سیزن 2 کو مکمل ہوئے تقریبا دو سال  ہوچکے ہیں، اب اس کا سیزن 3 بہت جلد آنے والا ہے، جس کی وجہ سے وییب سیریز کے مداح کافی پُرجوش ہیں اور اکثریت یہی خیال کررہی ہے کہ منا بھائی کا کردار سیزن 3 میں دوبارہ واپس آئے گا۔

مذکورہ ویب سیریز کہ پچھلے سیزن میں دکھایا گیا تھا کہ منا بھیا کے کردار کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا مگر اب نئے سیزن میں بہت سے مداح یہ امید کررہے ہیں کہ شاید منا بھائی واپس آئیں گے، لیکن کیا یہ واقعی ممکن ہے؟

مرزا پور

مرزا پور ایک مشہور بھارتی ویب سیریز ہے جس نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کی ہے۔ مرزا پور کے آخری دو سیزن نے شائقین کی بڑی تعداد کی توجہ حاصل کی اور ریلیز ہونے کے کئی مہینوں بعد بھی یہ ویب سیریز لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ رہی۔

مرزا پور سیزن 3

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرزا پور سیزن 3 کی شوٹنگ جلد شروع ہونے والی ہے اور ایسا بتایا جارہا ہے کہ سال 2022 کے اکتوبر تک اسے او ٹی ٹی پر جاری کردیا جائے گا۔

کاسٹ

مرزا پور سیزن 3 کی کاسٹ میں اکھندانند ترپاٹھی، علی فضل، شاہنواز پردھان، راجیش تیلانگ، شیبا چڈا، وسودھا پنڈت، شویتا ترپاٹھی، بینا ترپاٹھی، ڈمپی پنڈت، ہرشیتا گوڑ، پرمود پاٹھک، اور ایشا تلوار   شامل ہیں۔

سیزن 3 میں کیا توقع کی جائے؟

چونکہ مرزا پور کہ گزشتہ سیزن کا اختتام کافی حیران کُن اور غیر متوقع تھا، اس لئے بہت سے سوشل میڈیا صارفین آنے والے سیزن کیلئے کہانی کا کچھ ایسا پلاٹ پیش کررہے ہیں:

  • منا بھیا آنے والے سیزن میں نظر آسکتے ہیں۔
  • گڈو، جس کا کردار علی فضل نے ادا کیا تھا وہ مرزا پور پر راج کریں گے۔
  • پنکج ترپاٹھی عرف کالین بھیا واپس آسکتے ہیں اور اپنی طاقت کو دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔
  • اس سیزن میں ایسا بھی ممکن ہے کہ شرد شکلا مرزا پور کے نئے بادشاہ بن جائیں۔

کیا منا بھیا واپس آئیں گے؟

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ منا بھیا اب بھی بہت زندہ ہیں اور اس سیزن میں اُن سے ایک اہم کردار کی توقع  کی جارہی ہے۔

یہاں تک کہ پچھلے سال دسمبر میں، دیویندو شرما نے نئے سیزن میں منا بھیا کی واپسی کا اشارہ دیا تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے دل کی ایک ایسی نایاب حالت کے بارے میں بتایا تھا کہ جس میں بچہ بائیں کی بجائے دائیں جانب دل کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔اس حالت کو ڈیکسٹاکارڈیا کہا جاتا ہے اور ایسا  دنیا میں بہت کم لوگوں میں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ دوسرے سیزن کی آخری قسط میں جب گولو نے بندوق کو منا بھیا کے سینے کے دائیں جانب  رکھا تو منا بھیا ایسی حرکت کرتا ہے کہ بندوق کا رُخ سینے کے بائیں جانب ہوجاتا ہے، اس سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ شاید وہ جانتا تھا کہ ایسا کرنے سے بندوق کی گولی سے وہ نہیں مرے گا۔

Related Posts