لاہور میں شدید دھند کے باعث 1 بس اور 4 گاڑیوں کا تصادم، 1 شخص جاں بحق، 6 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں شدید دھند کے باعث 1 بس اور 4 گاڑیوں کا تصادم، 1 شخص جاں بحق، 6 زخمی
لاہور میں شدید دھند کے باعث 1 بس اور 4 گاڑیوں کا تصادم، 1 شخص جاں بحق، 6 زخمی

لاہور میں شدید دھند اور حدِ نظر میں کمی کے باعث ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کے دوران 1 بس اور 4 گاڑیوں کے مابین تصادم ہوا، حادثے کے نتیجے میں جاں بحق شخص کی میت اور زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

صوبہ پنجاب میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے، موٹر وے ایم 3 لاہور تا عبدالحکیم اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے لے کر گوجرہ تک بند کردی گئی۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ رینالہ خورد، پتوکی، ساہیوال، اوکاڑہ اور چیچہ وطنی سمیت مختلف شہروں میں دھند عروج پر ہے۔

موٹر وے متعدد مقامات پر دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنا چاہئے۔ سندھ کے میدانی علاقوں میں بھی دھند کا راج برقرار ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں 8 گاڑیوں اور 1 موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہوگیا۔

 یہ حادثہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع سلطان مسجد کے قریب پیش آیا جہاں 8 گاڑیوں اور 1 موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 8 گاڑیوں اور 1 موٹر سائیکل کا تصادم، 1 شخص زخمی 

Related Posts