کراچی میں ٹریفک حادثے کے باعث 1 شخص جاں بحق ہوگیا، 2 خواتین زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ٹریفک حادثے کے باعث 1 شخص جاں بحق ہوگیا، 2 خواتین زخمی
کراچی میں ٹریفک حادثے کے باعث 1 شخص جاں بحق ہوگیا، 2 خواتین زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد میں ٹریفک حادثے کے باعث 1 شخص موقعے پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اُس کے ساتھ سفر کرنے والی 2 خواتین زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب پیش آنے والے افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کا نام ذیشان عباسی ہے جس کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کی جائے گی۔

زینب اور مہک نامی زخمی ہونے والی خواتین کو طبی امداد کے لیے ریسکیو اہلکار قریبی ہسپتال منتقل کریں گے جبکہ حادثہ 2 گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے درمیان ہوا۔

کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا  زینب اور مہک کا بھائی ذیشان عباسی  اپنی بہنوں کے ہمراہ کراچی کے علاقے مجاہد کالونی میں رہائش پذیر تھا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم اسے جلد گرفتار کیا جائے گا۔ مقدمہ زخمی خواتین کی مدعیت میں درج کیا جائے گا جس سے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی میں مدد ملے گی۔

حکام  کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ کا بھی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ حادثے کے اسباب کی تحقیقات ہوسکیں جبکہ تفتیش کی غرض سے ممکنہ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیں گے۔ 

Related Posts