کراچی : تاجروں نے ایس او پیز کی یقین دہانی کے ساتھ پیر سے سندھ بھر میں کاروباری مراکز اور مارکیٹیں دوبارہ کھولنے کے اعلان کردیا ہے ۔
آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر ودیگر تاجررہنماؤں کا کہنا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھوٹے تاجروں کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے حکومت سندھ سے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور یقین دلایا کہ تاجر ان کی پیروی کریں گے۔
انہوں نے بلا تفریق تمام مارکیٹوں کو دوبارہ کھولنے پر بھی زور دیا کیونکہ لاک ڈاؤن صورتحال کی وجہ سے تاجروں کو پہلے ہی شدید پریشانیوں کا سامنا ہے۔
دریں اثنا سندھ کے وزیر محنت وتعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے مرکز کے ذریعہ تیار ایس او پیز کے مطابق کچھ کاروبار دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں قبضہ مافیا سرگرم، غیرقانونی تعمیرات عروج پر پہنچ گئیں