تحریک لبیک کے امیر سعد رضوی لاہور سے گرفتار، ملک میں پہیہ جام کی کال دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

TLP chief Saad Rizvi will get married tomorrow

لاہور :حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ  سعد حسین رضوی کو گرفتار کر لیا، لاہور پولیس نے ابھی تک گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ۔

ترجمان تحریک لبیک پاکستان نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اوچھے ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور لانگ مارچ ضرور ہو گا۔

ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق پیر کو لاہور میں سعد رضوی ایک نماز جنازہ پڑھانے کے بعد واپس گھر آ رہے تھے کہ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ’ہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ لاہور میں اس طرح کی کوئی گرفتاری ہوئی ہے۔ اگر اس طرح کا کوئی معاملہ ہوتا ہے تو میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، تحریکِ لبیک اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

خیال رہے کہ اس سے قبل سعد رضوی نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نے فرانسیسی سفیر کے حوالے سے ان وعدوں سے انحراف کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان فرانس سے تعلقات کا از سر نو جائزہ لے گا۔

انہوں بیس اپریل کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال بھی دی تھی۔ دوسری جانب تحریک لبیک کے رہنماؤں نے ملک بھر میں موجود کارکنوں کو پہیہ جام کرنے کی ہدایت کرد ی ہے۔

Related Posts