ریاض: سلطنتِ سعودی عرب میں سیاحوں کی تعداد میں 500 فیصد تک ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ سعودی وزارتِ سرمایہ کاری نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس کے ابتدائی 6 ماہ میں مملکتِ سعودی عرب میں سیاحت پر 38 اعشاریہ 5 ارب ریال کے اخراجات ہوئے جس سے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 61 لاکھ تک جا پہنچی۔
پہاڑوں کا عالمی دن، سعودی عرب کے پہاڑوں کی دلکش تصاویر جاری
رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دورنا سعودی عرب میں 575 اعشاریہ 4 فیصد غیر ملکی سیاح آئے۔ اس دوران 36لاکھ غیر ملکی سیاح سعودی عرب پہنچ گئے۔ مقامی سیاحوں کی تعداد میں 42 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی سیاحوں کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ تک جا پہنچی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں نے دوسری سہ ماہی میں 15 اعشاریہ 7 ارب ریال اخراجات کیے جو گزشتہ اخراجات سے 570 فیصد زائد رہے۔
دوسری جانب مقامی سیاحوں کے اخراجات کا گراف 31 اعشاریہ 5 فیصد زیادہ رہا جو 22 اعشاریہ 7 ارب ریال بنتا ہے۔ سعودی عرب میں مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی مجموعی خریداری کا حجم ساڑھے 38 ارب ریال تک جا پہنچا ہے۔
خیال رہے کہ دینِ اسلام کی جائے پیدائش سعودی عرب میں پہاڑی سلسلے مختلف نوعیت کی دلکشی لئے ہوئے ہیں۔ مختلف علاقوں میں موجود پہاڑ منفرد طرز کے ارضیاتی مظاہر پیش کرتے ہیں۔
دلکشی اور انفرادیت لئے یہ پہاڑ سعودی عرب میں پہاڑوں کی سیاحت کو ترقی دے رہے ہیں۔آج سے 3 روز قبل 11دسمبر کو پہاڑوں کے عالمی دن کے متعلق شعور بیدار کرنے کیلئے سعودی عرب حکومت نے اقدامات اٹھائے تھے۔