ٹوکیو:ٹوکیو اولمپکس میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔
گزشتہ روز ٹینس کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں یوکرین کی نادیہ کی چنوک اور لڈمیلا کی چنوک نے بھارت کی ثانیہ مرزا اور انکی تا رائنا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-0، 6-7 اور 8-10 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔
دوسری جانب کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں اولمپکس 2020 میں شرکت کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کوئی میڈل تو نہ جیت سکے تاہم شاندار مقابلے میں تمام پاکستانیوں کے دل ضرور جیت لیے۔
طلحہٰ نے اسنیچ میں 150 کلو اور کلین اینڈ جرک میں 170 کلو وزن اْٹھایا لیکن 2 کلو وزن کم اٹھانے پر وہ میڈل سے محروم رہے۔ویٹ لفٹنگ کی67 کلو گرام کیٹیگری کے مقابلے میں پاکستان کے طلحہ طالب نے اسنیچ کی پہلی باری میں 144 کلوگرام وزن اٹھایا۔
پھر دوسری باری میں 147 کلوگرام وزن اور تیسری باری میں 150 کلوگرام وزن اٹھایا جس کے ساتھ ہی وہ اسنیچ کیٹیگری میں دوسرے نمبرآگئے۔
کلین اینڈ جرک کیٹیگری میں طلحہ طالب دوسری باری میں 166 وزن اٹھایا اور وہ پہلی باری میں 166 کلو وزن اٹھانے میں کامیاب نہ ہوسکے تھے۔
طلحہ طالب کا مقابلے میں پانچواں نمبررہا،وہ اسنیچ میں دوسرے نمبرپررہے تھے۔کلین اینڈ جرک میں طلحہ طالب 320 کلوگرام وزن اٹھاکرپانچویں نمبر آئے یوں وہ 2 کلو گرام وزن کی کمی سے میڈل سے محروم رہے۔
مزید پڑھیں:ٹی ٹونٹی کرکٹ میں گیند کی رفتار میں تبدیلی اہم ہوتی ہے، شاہین شاہ آفریدی