کراچی: نیپرا میں کراچی کیلئے بجلی 57 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔
نیپرا میں سماعت کے دوران جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن محفوظ بھٹی نے مؤقف اختیار کیا کے الیکٹرک کا ٹیرف ملک کی دیگر بجلی کمپنیوں سے کم ہے اور اس اضافے کے باوجود کےالیکٹرک صارفین کو 3.98 روپے فی یونٹ سبسڈی ملے گی۔
ملک میں اشیائے خورد و نوش کا درآمدی حجم ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گیا