نازیبا میسیج اسکینڈل، ٹم پین آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نازیبا میسیج اسکینڈل، ٹم پین آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی
نازیبا میسیج اسکینڈل، ٹم پین آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے نازیبا میسیج اسکینڈل سامنے آنے پر اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسٹیون اسمتھ کے بال ٹمپرنگ اسکینڈل کے بعد ٹم پین نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی کپتانی سنبھالی تھی تاہم ٹم پین نے 4 سال قبل مبینہ طور پر نازیبا ٹیکسٹ میسیجز ارسال کیے۔

نازیبا میسیجز کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو بھیجے گئے تھے۔ ٹم پین نے 2017 میں کیے گئے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ٹم پین استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ، پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ آج ہوگا

میتھیو ہیڈن پاکستانی ٹیم سے دوری پراُداس، کرکٹرزکو اہم پیغام دیدیا

نازیبا میسیجز بھیجنے کے الزام پر کرکٹ آسٹریلیا نے کپتان ٹم پین کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔ ٹم پین نے پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندگان کے سامنے شائقین سے معذرت بھی کی۔

آسٹریلیا کے مستعفی ہونے والے کپتان ٹم پین نے کہا کہ میرے اہلِ خانہ اور کرکٹ کیلئے بہتر فیصلہ یہ ہے کہ میں مستعفی ہوجاؤں، بلاشبہ یہ ایک مشکل فیصلہ ثابت ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے آرون فنچ کی قیادت میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا۔ رواں ہفتے آسٹریلین بورڈ (کرکٹ آسٹریلیا) نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں ٹم پین کو کپتان نامزد کیا۔

ایشز سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس کی قیادت ٹم پین کر رہے تھے جن کے مستعفی ہونے پر انگلینڈ کے خلاف ٹیم کی قیادت فاسٹ بالر پیٹ کمنز کو دئیے جانے کا امکان ہے۔ 

 

Related Posts