لاہور: سوشل میڈیا پرسنجے دت کی نقل اور اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم حسنات کھوکھر عرف سنجے دت پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ویڈیو منظرعام آنے پر گلشن اقبال پولیس نے فوری کارروائی کر کے ملزم کو قانون کے شکنجے میں لے لیا۔ ملزم اکثر سکول چوک کے باہر ہوائی فائرنگ کرکے ٹک ٹاک ویڈیو بناتا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا ملزم حسنات نے ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی، کورنگی سے لاپتہ ہونیوالی 2 سہیلیاں لاہور میں مل گئیں
ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ملزم کے قبضہ سے پستول اور گولیاں برآمد کر کے کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔