کیا ٹک ٹاک پر پابندی لگانے سے تیزی سے پھیلتی ہوئی فحاشی روکی جاسکتی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا ٹک ٹاک پر پابندی لگانے سے تیزی سے پھیلتی ہوئی فحاشی روکی جاسکتی ہے؟
کیا ٹک ٹاک پر پابندی لگانے سے تیزی سے پھیلتی ہوئی فحاشی روکی جاسکتی ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ نیا سوال کھڑا کردیا ہے کہ کیا ٹک ٹاک پر پابندی لگانے سے تیزی سے پھیلتی ہوئی فحاشی روکی جاسکتی ہے؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں میں کھلونا بنی ہوئی ہے۔ کبھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ سیٹ کیا جاتا ہے کہ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی کیوں لگائی اور کبھی کہا جاتا ہے کہ پابندی لگنی چاہئے۔ کیوں نہیں لگائی گئی؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک فحاشی پھیلا رہا ہے، نوجوان نسل کو گمراہ کر رہا ہے جبکہ  قابلِ اعتراض مواد کی تشہیر کے باعث ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

رواں ماہ ٹک ٹاک نے عوام کو کھل کر اپنی زندگی جینے کا سبق پڑھاتے ہوئے ایل جی بی ٹی کیو گروپس بنائے جسے پاکستانی معاشرے کیلئے ناقابلِ قبول قرار دیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتی نظر آئی۔

ان سوشل میڈیا صارفین میں نوجوان نسل بڑی تعداد میں شامل ہے جو ٹک ٹاک کو غیر اسلامی ایپ قرار دے رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے سو رہا ہے، اسے جاگنا چاہئے اور ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا اسلامی فریضہ ضرور سرانجام دینا چاہئے۔ 

https://twitter.com/Omais_18/status/1407217527193837568

https://twitter.com/IAmShumailaCh/status/1407229620257177600

https://twitter.com/MalikAqeeL1234/status/1407222040973742083

https://twitter.com/AhsanAliButtPTI/status/1407229990362570755

https://twitter.com/Khan_sahiib/status/1407218754346496000

https://twitter.com/Omais_18/status/1407217429156175873

یہ بھی پڑھیں: ڈیورنڈ لائن کا تنازعہ کیا ہے؟

 

Related Posts