نیویارک: دو مشہور امریکی ٹک ٹاکر باورچیوں نے 24 گھنٹے میں کل 69 ریستورانوں کا دورہ کرکے ویڈیو بنائی ہے اور یوں ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جو ویڈیو جاری کی گئی ہے اُس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکرز نے تمام فاسٹ فوڈ ریستوران کا جائزہ لیا ہے جس کے لیے انہوں نے 8 میل پیدل کا سفر طے کیا ہے۔
خیال رہے کہ نک ڈی گایووینی اور لِن ڈیوس ویسے ہی ٹک ٹاک پر بہت مشہور ہیں۔ اس بار انہوں نے اپنی ویڈیو کے لیے مین ہٹن کا انتخاب کیا اور تیزی سے چلتے ہوئے 69 ریستوران کا جائزہ لیا ہے جو اس علاقے میں واقع ہیں۔
قبل ازیں شیف کا یہ جوڑا دنیا کا سب سے بڑا چکن نگٹ بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرچکا ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سند عطا کر دی ہے۔ جب انہوں نے ریستوران کا ریکارڈ بنانے کا ارادہ کیا تو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ان سے کہا کہ وہ 24 گھنٹے میں تمام بڑے ریستوران کا جائزہ لیں اور ان دونوں کے ساتھ ادارے کے ترجمان اینڈریو گلاس بھی ساتھ ساتھ تھے۔
چشمہ اتاریئے اور جانئے آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے 6 آسان طریقے!