لانڈھی میں 13 سالہ بچی سے مسلسل جنسی زیادتی، بچی حاملہ ہوگئی، 3 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Three suspects repeatedly raped a minor girl in Landhi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : لانڈھی میں درندہ صفت ملزمان کی 13 سالہ بچی سے کئی ماہ تک جنسی زیادتی، بچی حاملہ ہوگئی، باپ کی شکایت پر پولیس نے زیادتی میں ملوث لیڈی ٹیچر کے بھائی ،کزن اور پڑوسی کوگرفتار کرلیا ۔

رات گئے تھانہ لانڈھی میں مدعی محمد معراج ولد حبیب نے شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں ایریا 36/G لانڈھی کارہائشی ہوں اور میری بیٹی انیلا عمر 13سالہ جوکہ میرے محلہ ہی میں حماد بیگ ولد نظر عالم بیگ کی بہن کے پاس ٹیوشن پڑھنے جاتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ دن پہلے میری بیٹی انیلہ نے بتایا کہ میرے پیٹ میں درد ہورہا ہےمیں اپنی بیٹی کو مختلف ڈاکٹروں کے پاس لیکر جاتارہا لیکن کوئی آرام نہیں آیاجس پر میں نے مورخہ 18اگست کوپرائیویٹ ہسپتال سے اسکا مکمل چیک اپ کروایا تو معلوم ہوا کہ انیلا بیس ہفتہ کی حاملہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حمل کا انکشاف ہونے پر میں نے اور میری بیوی کی بھابھی نے معلومات کی تو میری بیٹی انیلہ نے بتایاکہ پانچ ماہ پہلے میرے محلہ ہی کارہائشی محمد اسماعیل اور ٹیچر کا بھائی حماد بیگ اور میری خالہ کا بیٹا وقاص زبردستی مختلف اوقات میں زناء کرتے رہےہیںاور مجھے کسی کو نہ بتانے کی دھمکیاں دیتے تھے۔

مدعی کا کہنا ہے کہ صورتحال معلوم ہونے پراب میں تھانہ میں  رپورٹ کوآیا ہوں ۔ تھانہ لانڈھی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ تین ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے کی تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں باپ کی سگی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی،بیٹی کے پاس ویڈیو شواہد موجود

متاثرہ بچی کو بغرض میڈیکل میڈیکل لیٹر کے ہمراہ اپنے والد کے جناح ہسپتال روانہ کیا گیا ۔ تھانہ لانڈھی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوے زیادتی کے اس واقعہ کی ایف آئی آر میں نامزد تینوں ملزمان محمد اسماعیل ،حماد بیگ اوروقاص کو گرفتار کرلیاہے۔بچی کا میڈیکل کرالیا گیا ہے اور ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts