مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 3 نوجوان شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Three more youth martyred in IIOJK, toll reaches 10

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر :مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی طور پر قابض بھارتی فورسزنے سرینگر میں آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ،علاقے میں3روز میں  شہیدہونے والے نوجوانوں کی تعداد 10ہوگئی۔

سری نگر شہر کے نواح میں ایک سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوجیوں نے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ اس سے قبل اسی علاقے میں ہونے والے ایک حملے میں پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

ہفتے کے روز فوجیوں نے پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران تین نوجوانوں کو شہید کیا تھا جبکہ جمعہ کے روز ضلع شوپیاں میں اسی طرح کی کارروائی کے دوران چار نوجوان شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی بھتہ خوری ،معذور اخبار فروش کا جینا محال

جمعہ کے روز سے سری نگر ، پلوامہ اور شوپیاں میں فوجیوں کے ذریعہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہیدجوانوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

Related Posts