اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی بھتہ خوری ،معذور اخبار فروش کا جینا محال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

administration and police harass disabled newspaper vendor in Islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پولیس اور انتظامیہ کی بھتہ خوری عروج پر پہنچ گئی، شہر اقتدار میں حلال روزی کمانا بھی محال ہوگیا، بھتہ نہ دینے پر معذور اخبار فروش کا جینا محال کردیا گیا، متاثرہ شخص نے وزیر اعظم سے مدد مانگ لی۔

شہر اقتدار کے سیکٹر ایف سیون میں عرصہ 22 سال سے معذور محمد قاسم معذوری کے باوجود کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا بارش ہو یا گرمی یا سردی قاسم صبح سویرے ہی اخبارات لے کر سگنل پر کھڑا ہو جاتا ہے اور رات گئے تک اخبار فروخت کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا ہے ۔

محمد قاسم کا کہنا ہے کہ میں آج سے 22 سال قبل چھوٹا بچہ تھا اور دونوں ٹانگوں سے معذور تھا میں نے سوچا کہ کسی بھی صورت میں بھیک نہیں مانگوں گا ،محنت کرکے حلال روزی کماؤں گا ،پھر میں نے اخبارات فروخت کرنا شروع کر دیئے اور آج 22 سال سے اخبارات بیچ کر اپنے بچوں کی کفالت کر رہا ہوں ۔

حکومت کی طرف سے آج تک میری کوئی مدد نہیں کی گئی بلکہ اسلام آباد انتظامیہ اسلام آباد پولیس اور سی ڈی کے اہلکار مجھے بہت تنگ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہاں سے چلے جاؤ ،میں کسی سے بھیک نہیں مانگتا حق حلال طریقے سے رزق کما رہا ہوں تو میں یہ چاہتا ہوں کہ حکومت ہم جیسے سفید پوش لوگوں کی بھی مدد کرے تاکہ ہم بھی سکون کی زندگی بسر کر سکیں ۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پروگرام احساس میں نے پیسوں کے لیے اپلائی کیا تھا لیکن مجھے پیسے نہیں ملے لیکن میں نے کبھی بھی ہمت نہیں ہاری اور زندگی کی گاڑی کو مسلسل کھینچتے جا رہا ہوں۔

مزید پڑھیں: خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر جنسی زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

حکومت اور وزیراعظم سے التجا ہے کہ کم از کم مجھے اس جگہ پر اخبارات فروخت کرنے کی باقاعدہ اجازت دی جائے تاکہ روز تنگ کرنے والوں سے میری جان چھوٹ سکے اور میں جیسے بھی اپنے بچوں کا رزق کما رہا ہوں اسی طرح رزق کماتا رہوں۔

Related Posts