اسلام آباد میں مزید 3قرنطینہ سینٹرز قائم کردیئے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Three more COVID-19 quarantine centres established in Islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اسلام آباد انتظامیہ نے پیر کو وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے باعث تین نئے قرنطینہ مرکز قائم کر دیئے ہیں ۔

اسلام آباد انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاک چین فرینڈشپ سینٹر میں ایک قرنطینہ مرکز قائم کیا گیا ہے۔

حاجی کیمپ اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ میں دو دیگر قرنطینہ سینٹرزبنائے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر سرتاج ، ڈاکٹر صابر ایوب اور ڈاکٹر ولید قرنطینہ سینٹرز کی نگرانی کریں گے۔

مزید پڑھیں : کورونا وائرس: پشاور میں لاک ڈاؤن کے دوران سڑکیں اور گلیاں سنسان

دریں اثنا کسی بھی ہنگامی صورت حال کی صورت میں حکومت نے قرنطینہ مراکز کے لئے دو نجی ہوٹلوں کا انتخاب کیا ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک کے مختلف حصوں سے مزید دو کیسزکی اطلاع ملنے کے بعد پیر کو پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد1600 سے تجاوز کرگئی ہے۔

پنجاب میں 593 ، سندھ میں 502 ، بلوچستان میں 141 ، خیبرپختونخوا میں 192 ، اسلام آباد میں 43 ، گلگت بلتستان میں 124 اور آزاد جموں و کشمیر میں چھ کیسز کے بعد ملک میں کیسز کی تعداد 1601 ہوگئی ہے جبکہ مہلک بیماری سے اٹھارہ اموات ہوچکی ہیں اورکورونا سے متاثرہ 29 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہوچکے ہیں ۔

Related Posts