پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا نیا اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہوگا۔ اجلاس 20 سے 22 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں دہشت گردی کے خلاف عالمی کارروائی کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالے جانے سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔
یہ اجلاس ڈاکٹر مارکس پلیئر کی زیرصدارت ہو گا جن کا تعلق جرمنی سے ہے۔ اجلاس میں عالمی نیٹ ورک ، مبصر تنظیموں کے مندوبین، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)، اقوام متحدہ (یو این) اور ایگمونٹ گروپ آف فنانشل انٹیلی جنس یونٹس کے 205 ارکان شریک ہوں گے۔
ایف اے ٹی ایف اجلاس کے حوالے سے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ مندوبین اجلاس کے دوران جرائم اور دہشت گردی کو فروغ دینے کیلئے مالی معاونت کے خلاف عالمی کارروائی کو مضبوط بنانے کیلئے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
افغانستان سے متعلق ماسکو میں ٹرائیکا پلس کا اجلاس آج ہوگا
دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ15لاکھ افراد متاثر، 49لاکھ 15ہزار ہلاک