مکہ مکرمہ میں حجاج اور معتمرین کے لیے تین ارب ریال کا پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مکہ مکرمہ میں حجاج اور معتمرین کے لیے تین ارب ریال کا پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ
مکہ مکرمہ میں حجاج اور معتمرین کے لیے تین ارب ریال کا پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ

مکہ مکرمہ:مکہ مکرمہ کے جنرل سکریٹریٹ نے بتایا ہے کہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ایک منصوبہ وضع کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت 3.515 ارب ریال ہے۔

منصوبے میں 400 بسیں، 4 مرکزی اسٹیشنز، 450 بسوں کی پارکنگ اور 12 روٹس شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل سکریٹریٹ نے گذشتہ روز اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر اس منصوبے کے بارے میں تفصیلات جاری کیں۔

منصوبے کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ کا ایسا محفوظ اور پائیدار نیٹ ورک فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے مقامی آبادی اور معتمرین اور حجاج کرام کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

منصوبے کے ذریعے مکہ مکرمہ شہر کے اندر علاقوں میں اور مرکزی شاہراہوں پر 564 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ پورا کیا جائے گا۔منصوبے کو جدید ٹکنالوجی کے حوالے سے کئی خصوصیات سے لیس کیا جائے گا۔

ان میں صوتی اعلان، مسافروں کے لیے خود کار میٹر، سیکورٹی کیمرے، مطلوبہ مقامات کی وضاحت کے لیے برقی اسکرینز، ادائیگی کا اسمارٹ سسٹم، ماحولیات کا تحفظ اور کاربن کے اخراج کو کم کرنا، بوں کے روٹس کی نگرانی، سفر کی منصوبہ بندی اور مسافروں کے متعلق فوری معلومات شامل ہے۔

Related Posts