رمضان میں منافع خوری پر بھاری جرمانہ، دکان سیل اور 6ماہ کی سزا کی ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: رمضان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والے منافع خوروں پر بھاری جرمانہ، دکان سیل اور 6ماہ کی قید ہوگی۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کرلیا گیا، اجلاس میں تمام کمشنرز، صدر پولٹری ایسوسی ایشن، فلور مل ایسوسی ایشن، ڈیرہ فارمر ایسوسی ایشن سمیت دیگر نے شرکت کی۔

چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ کے مطابق اجلاس میں گوشت، دال، چاول، سبزی، دودھ اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ سرکار کے مقرر کردہ نرخوں کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے۔

چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے حکم دیا ہے کہ قیمتوں پر کنٹرول کی رپورٹ ہر روز چیف سیکریٹری آفس بھیجی جائے۔ ڈیری ایسوسی ایشن کے مسائل سے آگاہ ہیں، حکومت لمپی اسکن کے خاتمے کے لئے کام کر رہی ہے۔ لمپی اسکن بیماری سے بچاؤ کے لئے حکومت کی طرف سے ویکسینیشن اور دوائیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 318پوائنٹس کا اضافہ

چیف سیکریٹری سندھ نے ڈویژنل کمشنر کو ہدایت جاری کی کہ سبزی اور فروٹ کی نیلامی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار موجود ہونے چاہئے۔

Related Posts