قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی اور لیگی ارکان آپس میں لڑپڑے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

قومی اسمبلی نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 5 سال اور سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے ترمیمی بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ججز کی تعداد بڑھانے اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیے، مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کا ترمیمی بل وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کیا۔

اس دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی اور ”نو نو“ کے نعرے لگائے گئے۔ اپوزیشن اراکین آپس میں بھی گتھم گتھا ہوگئے جس پر سیکورٹی سارجنٹ طلب کئے گئے۔

اسپیکر ڈائس کے سامنے حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے اور ”مریم کے پاپا چور ہیں“ کے نعرے لگائے اور بلز کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ حکومتی اراکین نے بھی ”پنکی، گوگی اور کپتان، لوٹ کر کھا گئے پاکستان“ کے نعرے لگائے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی شاہد خٹک کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ ایوان میں شدید نعرے بازی کے دوران گالم گلوچ بھی کی گئی، تاہم اس دوران اسپیکر نے کارروائی جاری رکھی اور ترمیمی بلز کی شق وار منظوری کے بعد اجلاس کی کارروائی صبح 11 بجے تک ملتوی کردی۔

Related Posts