سندھ میں گورنرراج کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، وزیر داخلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں گورنرراج کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، وزیر داخلہ
سندھ میں گورنرراج کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، وزیر داخلہ

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کراچی پہنچ گئے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج کی خبریں بے بنیاد ہیں، کراچی کے دورے کا مقصد امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینا ہے۔ شیخ رشید وزیر اعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پردوروزہ دورے پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کراچی پہنچ گئے ہیں۔ شیخ رشید امن وامان کی صورتحال پر رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے ہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، کراچی آنے کا مقصد امن و امان کی صورت حال کو دیکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ڈی جی رینجرز سے ملاقات ہوگی۔ کراچی کے دورے میں وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کرونگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد شاہ سے کل طے ہونے والی ملاقات میں صوبے میں امن وامان اور وفاق سے جڑے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ جس کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ کراچی روانگی سے قبل وزیرداخلہ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کا جائزہ لینے کے لئے جارہا ہوں جس کا مقصد صرف امن ہے، اور کوئی مشن نہیں، کراچی سے واپسی پر وزیر اعظم کو امن و امان کی رپورٹ پیش کروں گا۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید اور مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات طے پا گئی

Related Posts