فوج کیساتھ تنازع کی آج تک کوئی وجہ ہوئی اور نہ ہوگی، وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوج کیساتھ تنازع کی آج تک کوئی وجہ ہوئی اور نہ ہوگی، وزیراعظم عمران خان
فوج کیساتھ تنازع کی آج تک کوئی وجہ ہوئی اور نہ ہوگی، وزیراعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ میرے فوج کے ساتھ تعلقات خراب ہوں، تاہم آج تک فوج کے ساتھ تنازع کی کوئی وجہ ہوئی اور نہ مستقبل میں کوئی آثار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے پاس کرنے کو کچھ نہیں، اے پی سی مصروفیت کا بہانہ ہو سکتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب ہر بڑے فیصلے پر رابطے میں رہتے ہیں، آئندہ چند دنوں میں انتظامی معاملات سے متعلق مثبت نتائج سامنے آئیں گے، جہانگیرترین کے مستقبل کا فیصلہ متعلقہ ادارے تحقیقات کی صورت میں کریں گے۔

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،اپنے انداز سے اپنا کام کر رہا ہے، چاہتے ہیں نیب میگا سکینڈلز کو بہتر انداز سے منطقی انجام تک پہنچائے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خارجی اور داخلی معاملات پر عسکری قیادت سے کھل کر بات ہوتی ہے، اندرونی اور بیرونی معاملات پر تمام فیصلے ملکی مفاد میں اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں۔

صوبہ پنجاب کی حکومت بارے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ طرز حکمرانی کی مزید بہتری کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی عثمان بزدار ہر بڑے فیصلے پر رابطے میں رہتے ہیں۔ آئندہ چند دنوں میں انتظامی معاملات سے متعلق مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

پنجاب میں بڑے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے مستقبل کا فیصلہ متعلقہ ادارے تحقیقات کی صورت میں کریں گے۔

سعودی عرب کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

Related Posts