پی ایس ایل 10 کے باقی میچز بنگلا دیش منتقل کرنے کی باتیں ہونے لگیں

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باسط علی نے منفرد تجویز پیش کردی، فائل فوٹو

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز  بنگلادیش میں کرانے کی تجویز  دے دی۔

ایکس پر جاری بیان میں باسط علی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی کے بجائے بنگلادیش میں کرانے چاہئیں۔ باسط علی کا کہنا تھا کہ  بنگلادیش ہمارا بھائی ہے اور وہاں لوگ بھی بہت آتے ہیں میچ دیکھنے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایسا کیا تو دیکھنا کیسے تالیاں بجتی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی جارحیت کے باعث پی سی بی نے پی ایس ایل غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنےکا کہہ دیا تھا۔

ذرائع کاکہنا تھا کہ فرنچائزز سے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنےکا کہا گیا اور پیغام دیا گیا کہ ممکن ہے کہ پی ایس ایل کے لیے اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑے۔

Related Posts