وہ نہ صرف اپنے سر سے لے کر پاؤں کے نیچے تک پیلے رنگ کے لباس میں ملبوس ہے بلکہ اس نے اپنی داڑھی اور بھنویں بھی زرد رنگ میں رنگ لی ہیں۔ یہ جنوبی افریقہ کے علاقے کیپ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والا زرد آدمی ہے جو اس وقت مصر کی گورنری الاقصر کی سیر کررہا ہے۔
40 سالہ رینڈوف کی پیلے رنگ کی محبت نے اسے ہر چیز میں نمایاں کر دیا، اس کے کپڑوں سے لے کر اس کے جوتے، گھڑیاں اور شیشے، اس کی گاڑی اور یہاں تک کہ اس کے سفری بیگ تک سب پیلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
درندگی کی شکار بلقیس بانو کو بھارتی سپریم کورٹ نے بھی انصاف دینے سے انکار کردیا
حتی کہ پیلے رنگ کا عاشق جرمن لیگ میں جس کلب کی حوصلہ افزائی کرتا ہے وہ ’’روس پورٹمنڈ‘‘ ہے۔ اس کلب کے افراد بھی پیلی وردی پہنتے ہیں۔
رینڈوف نے قطر کے فیفا ورلڈ میں برازیل کی حمایت کی تھی اور برازیل کی ٹیم واضح ہے پیلی شرٹ پہنتی ہے۔
اور الاقصر شہر کے بارے میں جس میں وہ اس وقت مقیم ہیں رینڈوف نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ میں نے یہاں مہمان نوازی کا لطف اٹھایا۔ یہ ایک خوبصورت اور ناقابل یقین شہر ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا میوزیم ہے۔
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اس پیلے رنگ کے شخص نے بتایا کہ یہ ان کا مصر کا پہلا دورہ نہیں ہے بلکہ وہ اس سے قبل 25 سال پہلے بھی مصر آیا تھا۔