فاطمہ آفندی نے بالی وڈ انڈسٹری کو کیوں ٹھکرایا، اہم انکشافات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فاطمہ آفندی نے بالی وڈ انڈسٹری کو کیوں ٹھکرایا، اہم انکشافات
فاطمہ آفندی نے بالی وڈ انڈسٹری کو کیوں ٹھکرایا، اہم انکشافات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے بالی وڈ انڈسٹری میں کام نہ کرنے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کو حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں فاطمہ آفندی کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی تھی کہ ان سے بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر نے رابطہ کیا ہے، لیکن پھر بھی یہ بات نکل کر میڈیا تک پہنچ گئی۔

فاطمہ آفندی کا کہنا تھا کہ ‘بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر انیس بزمی کی ایک فلم تھی جس کے لیے انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا، کچھ سال قبل مجھے ایک فون آیا کہ بھارت میں میرا انٹرویو ہے اور ایک فلم ہے تو کیا آپ وہ کرنا پسند کریں گی؟’

جس پر اداکارہ نے کہا کہ ‘میں نے انکار کردیا جس پر انہوں نے وجہ پوچھی تو میں نے جواب دیا کہ میرے کچھ دائرہ کار ہیں، ان کے باہر جاکر میں کام نہیں کرسکتی، مجھے فیملی کی جانب سے کوئی روک ٹوک نہیں لیکن میں نے اپنے لیے کچھ باؤنڈریز سیٹ کی ہوئی ہیں اور وہ ڈراموں کے لیے بھی ہیں ‘۔

فاطمہ آفندی کا مزید کہنا تھا کہ ‘فلموں میں کام کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں، وہاں جسم کی نمائش کرنی پڑتی ہے، کچھ ایسے سین عکسبند کرانے ہوتے ہیں جو میں نہیں کر سکتی، الحمداللہ میں اپنے کام سے خوش اور مطمئن ہوں ‘۔

مزید پڑھیں:ایرانی اداکارہ ترانہ علیدوستی احتجاجی مظاہروں کی حمایت کرنے پر گرفتار

یاد رہے کہ فاطمہ اداکار کنور ارسلان کی اہلیہ بھی ہیں اس کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سابق نیوز اینکر اور مقبول اداکارہ فوزیہ مشتاق کی بیٹی ہیں۔

Related Posts