کراچی:موجودہ حکومت دعوؤں اور وعدوں کے 2021 کے دوران بھی مہنگائی پر قابو نہ پا سکی، آٹا ،گھی ،چینی اور دالیں کئی گنا مہنگی ہوئیں جبکہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ایک سال کے دوران 1022 روپے کا اضافہ ہوا۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے ،گھی 143 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا جبکہ دالیں بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔
سرکاری اعد اد و شمار کے مطابق چینی 7روپے 53 پیسے فی کلو مہنگی ہوکر اوسط قیمت 91 روپے سے زا ئد رہی تاہم عام مارکیٹ میں چینی 140 روپے کلو فروخت ہوتی رہی، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1174 روپے ،مٹن 163روپے، بیف 100روپے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1022 روپے مہنگا ہوا۔ایک سال میں بجلی 3 روپے40 پیسے مہنگی ہوکر فی یونٹ قیمت 7 روپے 45 پیسے ہوگئی، تازہ دودھ 9 روپے13 پیسے فی لٹر، دہی 11 روپے ، دال مسور52روپے86 پیسے فی کلو ، دال چنا 17 ، لہسن 43 روپے 84 پیسے فی کلو اور گڑ ساڑھے 13 روپے کلو مہنگا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرلاہور پہنچیں گے