ملک کو در پیش مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کی بدترین موقع پرستی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو درپیش مشکل وقت میں بدترین موقع پرستی کا ثبوت دیتے ہوئے صدر مملکت سمیت اہم آئینی مناصب دینے کی شرط پر وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے طویل مذاکرات اور گفت و شنید کے بعد مل کر ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں حکومت سازی کے معاملات آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں، آخر کار پی پی نے ن لیگ سے صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے دینے کی شرط منوا لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھی طے ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ بلوچستان میں مل کر حکومت بنائیں گی، جبکہ وزیرِ اعلیٰ پیپلز پارٹی کا ہو گا۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی کابینہ کا حصہ بنے گی، 2 یا 3 وزارتیں ملنے کا امکان ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ اور چاروں گورنرز کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری طرف پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل و نامزد وزیرِ اعظم عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔

اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر خان کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب نے دھاندلی اور انتخابی نتائج میں تبدیلی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تحریکِ انصاف کو 3 کروڑ سے زائد ووٹ ملے اور ایم کیو ایم نے کراچی میں ہماری 18 سیٹیں چرائی ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آج بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کو لاپتہ کیا جا رہا ہے، جعلی فارم 45 کو مسترد کیا جائے، کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ 50 سے 60 ہزار جعلی ٹھپے لگائے، جیتے ہوئے امیدوار کو ہرایا۔

Related Posts