دنیا کی سب سے لمبی خاتون کا ریکارڈ رکھنے والی ترک خاتون رمیسہ گیلگی نے بھی صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
انہوں نے اپنا ووٹ ایک موبائل بیلٹ باکس کے ذریعے کاسٹ کیا۔ موبائل بیلٹ باکس اس کے گھر لایا گیا تھا۔
رمیسہ گیلگی کا قدس دو میٹر اور 15 سینٹی میٹر ہے۔ وہ شمالی ترکی کی ریاست قرابوک کے ضلع صفرانبولو میں اپنا ووٹ ڈالنے میں کامیاب رہی۔
یہ بھی پڑھیں:
تھائی لینڈ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ، فوجی حمایت یافتہ جماعتیں ہار گئیں، اپوزیشن کی برتری
ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں کو ایک بیان میں گنیز بک آف ریکارڈ میں نام رکھنے والی رمیسہ گیلگی نے کہا کہ وہ پہلے پولنگ اسٹیشنوں پر جا کر ووٹ کاسٹ کرتی تھیں لیکن آج میں نے موبائل باکس کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا۔
انہوں نے کہا موبائل باکس ان لوگوں کے لیے بڑی نعمت ہے جو چلنے پھرنے میں مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔
گیلگی نے کہا مجھے امید ہے کہ میرے ملک کے لیے سب کچھ اچھا ہو گا۔