مویشی منڈی سہراب گوٹھ کے بجائے نادرن بائی پاس پر لگائی جارہی ہے،یاور رضا چاولہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مویشی منڈی سہراب گوٹھ کے بجائے نادرن بائی پاس پر لگائی جارہی ہے،یاور رضا چاولہ
مویشی منڈی سہراب گوٹھ کے بجائے نادرن بائی پاس پر لگائی جارہی ہے،یاور رضا چاولہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کراچی مویشی منڈی میڈیا سیل کی جانب سے عید  ملن کا اہتمام کیا گیا، ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ نے مویشی منڈی 2023 سے متعلق بریفنگ بھی دی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاور رضاچاولہ کا کہنا تھا کہ رواں سال مویشی منڈی سہراب گوٹھ کے بجائے نادرن بائی پاس پر لگائی جارہی ہے۔

نئی مویشی منڈی کے قیام کا فیصلہ سوسائیٹیز بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا،مویشی منڈی کا نیا مقام اب نادرن بائی پاس اسکیم 45 ایم ڈی اے چوک ہوگا،نادرن بائی پاس پر لگنے والی مویشی منڈی کا رقبہ 7سو ایکڑ پر مشتمل ہوگا،لوگ اسے خمویشی منڈی اور ہم فیسٹول کا نام دیتے ہیں اس مویشی منڈی کو فیسٹول بنانے کا سہرا بھی میڈیا کو جا تا ہے۔

ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ مویشی منڈی میں وی وی آئی،وی آئی پی اور جنرل بلاکس بنائے گئے ہیں، گائے،اونٹ بیل اور بکروں کے الگ الگ بلاک بنائے جارہے ہیں،مویشی منڈی میں مویشیوں کیساتھ پچاس ہزار بیوپاری ایک ماہ کیلیے عارضی قیام کرتے ہیں۔

بیوپاریوں کیلیے کھانے،پینے کے اسٹال مساجد اور عارضی بیت الخلاء تعمیر کیے جاتے ہیں،چالیس دن کیلیے عارضی شہر آباد کرکے زندگی کی بنیادی ضروریات فراہم کرتے ہیں آپ شہر کی دیگر مویشی منڈیوں میں چلے جائیں غلط جانور بیچنے پر کوئی پرسان حال نہیں۔

یاور رضا چاولہ نے کہا کہ نادرن بائی پاس کی مویشی منڈی میں یر شخص کی شناخت یوگی اس کا شناختی کارڈ ہوگا اگر کوئی شخص بیوپاری سے جانور خریدے تو اس کا شناختی کارڈ بھی چیک کرے،بیوپاری کے پاس مویشی منڈی کا شناختی کارڈ نہ ہوتو اس سے جانور نہ خریدیں۔

یاور رضا چاولہ کا کہنا تھا کہ جانوروں کیساتھ عام لوگوں کو طبی سہولیات کیلیے کیمپ لگائے جاتے ہیں ہم تمام اداروں سے کہتے ہیں کہ آئیں وہ اپنے اسٹال لگائیں ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے،خوب سے خوب تر فوڈ کورٹ بنائیں اپنا رول پلے کریں۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 سے 10 روپے تک کمی کا امکان

مویشی منڈی لائے جانے والے جانوروں کی ویکسی نیشن بھی اور بیماریوں سے بچاؤ کیلیے اسپرے بھی کیا جائیگا،عیدملن پارٹی میں پی ایف یو جے صدر جی ایم جمالی سمیت جس میں مختلف پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے بیوروچیف، رپورٹرزاورکیمرہ مین کے علاوہ دیگر معززشخصیات شریک ہوئیں۔

Related Posts