ملکی معیشت کو مسائل سے نکالنے کیلئے پوری قوم متحد ہوجائے، ایس ایم منیر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن میں کامیابی کے بعدبزنس ویمن کو بھرپور نمائندگی فراہم کرینگے،ایس ایم منیر
الیکشن میں کامیابی کے بعدبزنس ویمن کو بھرپور نمائندگی فراہم کرینگے،ایس ایم منیر

کراچی : کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر شیخ عمر ریحان، سینیئر نائب صدر محمد اکرام راجپوت، نائب صدر سید واجد حسین، کاٹی کے سابق چیئرمین و صدور، مجلس عاملہ کے اراکین اور ممبران نے کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کی علاج کے لیے بیرون ملک روانگی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور ان کی صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

کاٹی کی جانب سے ایس ایم منیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاج کے لیے ان کی بیرون ملک روانگی کے موقعے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت ان کی زندگی کا مشن ہے اور کوئی رکاوٹ اس مشن میں حائل نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت کو مشکلات سے نکالنے اور صنعتوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت، بزنس کمیونٹی اور پورے قوم کومتحد ہوکر لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی تاجروصنعت کار برادری کو متحد کرنے کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے، اللہ تعالی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیتا اسی لیے پورا یقین ہے کہ فیڈریشن کے آئندہ انتخابات میں یوبی جی اپنی تاریخی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گا۔

انہوں نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر کاٹی کے عہدے داروں اور شرکا ء کا شکریہ بھی ادا کیا۔صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے کہا کہ ایس ایم منیر ہم سب کے بھائی جان اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے متفقہ لیڈر ہیں، ہم اللہ تعالی کے حضور دعا گو ہیں کہ ان کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ قائم رہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر نے نہ صرف کاٹی کو ملک کے سب سے بڑے صنعتی علاقے کورنگی کی مؤثر آواز بنایا بلکہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پرچم تلے ملک بھر کی تاجر و صنعتکار برادری کو متحد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہم علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپسی پر بھائی جان کا پُرتپاک استقبال کریں گے اور ان کے اعزاز میں گرانٹ ڈنر کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیرکی شخصیت بزنس کمیونٹی اور پوری قو م کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر بزنس کمیونٹی اور پوری قوم سے ایس ایم منیر کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔ تقریب میں فیڈریشن کے صدر انجینئر دارو خان اچکذئی، شیخ خالد تواب، سینیٹر عبدالحسیب خان، زبیر چھایا، دانش خان، ڈاکٹر اختیار بیگ، مسعود نقی، گلزار فیروز،زاہد سعید، اکبر فاروقی، فرحان الرحمٰن، شیخ فضل جلیل، احتشام الدین،طارق ملک، نور خان اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ تقریب کے اختتام پر ایس ایم منیر کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

Related Posts