سہاگ رات کی تیاری کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو ڈیلی موشن

بھارت کے ایک نئے شادی شدہ جوڑے نے وی لاگ بنانے کے لیے تمام حدیں پار کر دیں، ولاگ سامنے آتے ہی طوفان مچ گیا۔

سوشل میڈیا پر نوبیاہتا جوڑے کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنی سہاگ رات کی تیاریاں دکھاتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں ایک جوڑا نظر آرہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ دونوں کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے۔ ویڈیو میں دولہا دلہن سے پوچھتا ہے ’ہماری سہاگ رات کیسی رہی؟‘ جس پر دلہن جواب میں کہتی ہے ابھی ہوئی کہاں ہے؟

پھر دولہا کہتا ہے ہاں یہ بات ہے کہ ابھی ہوئی کہاں ہے۔ اس کے بعد دونوں بستر کی جانب جاتے ہیں اور سجاوٹ دکھانے لگتے ہیں۔

دولہا اور دلہن کے بیڈروم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ان دونوں کو اس حرکت پر ٹرول کر رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو سنندا ​​رائے نامی خاتون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’سہاگ رات وی لاگ، یہ وی لاگرز بالکل پاگل ہو چکے ہیں۔ دھندلے کلپ کا انتظار کریں۔‘

بہت سےسوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا ’بھائی صاحب، ہم کہاں جا رہے ہیں؟ اب لوگ سہاگ رات کی ویڈیوز بھی شیئر کر رہے ہیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ آج کل لوگ مشہور ہونے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، جب کوئی سہاگ رات کا بستر دکھا سکتا ہے تو اب بچا ہی کیا ہے؟’

Related Posts