کراچی :انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں خریدمیں15پیسے اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت ساڑھے 4ماہ کی کم سطح پر آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید15پیسے اور قیمت فروخت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.05روپے سے گھٹ کر155.90روپے اورقیمت فروخت156.15روپے سے گھٹ کر155.95 روپے گزشتہ ساڑھے 4ماہ کی کم سطح پر آگئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے اورقیمت فروخت156.20 روپے پرمستحکم رہی۔
یوروکی قیمت خریدمیں70پیسے اور قیمت فروخت میں40پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں 1.00روپے اور قیمت فروخت میں1.20روپے کامزیداضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.50روپے سے بڑھ کر172.20روپے اورقیمت فروخت173.50روپے سے بڑھ کر173.90روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 198.00روپے سے بڑھ کر199.00روپے اورقیمت فروخت199.80روپے سے بڑھ کر201.00روپے ہوگئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب 5،5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.30 روپے سے گھٹ کر41.25روپے اورقیمت فروخت41.60روپے سے گھٹ کر41.55روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے سے گھٹ کر42.25روپے اورقیمت فروخت 42.60 روپے سے گھٹ کر42.55روپے ہوگئی۔
جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے اور قیمت فروخت23.70روپے پرمستحکم رہی۔