کراچی میں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کرنے والا دہشتگرد کسی سے رابطے میں تھا، اہم انکشاف سامنے آگیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
صدرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کرنے والا دہشتگرد کسی سے رابطے میں تھا، اہم انکشاف
صدرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کرنے والا دہشتگرد کسی سے رابطے میں تھا، اہم انکشاف

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے صدر میں چینی ڈینٹل کلینک پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں دہشتگرد کے کسی سے رابطے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق 32 سال عمر، 5 فٹ 8 انچ قد اور دبلی پتلی جسامت کا ملزم داڑھی والا تھا، ملزم شام 3:54 بجے صدر میں کلینک کے پاس پہنچا اور 4:06 بجے تک اپ اینڈ ڈاون گھومتا رہا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم 04:07 بجے ڈینٹل کلینک کے اندر گھسا اور دو منٹ بعد تھوکنے کے لیے باہر نکلا، سڑک پر تھوکنے کے دوران ملزم نے ماسک تارا جس سے اس کی شکل کیمرے میں ریکارڈ ہوئی۔

تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے کانوں پر موبائل فون ہینڈ فری لگا رکھا تھا اور کسی سے مسلسل رابطے میں تھا، ملزم کلینک کے اندر چند منٹ بیٹھا رہا اور اس نے 4 بج کر 8 منٹ پر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 5 افراد جھلس گئے

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واردات کے بعد 04:10 بجے کلینک سے نکل کر فرار ہوتے دیکھا گیا، ملزم کا ساتھی اسٹارٹ موٹر سائیکل پر ایمپریس مارکیٹ کے سامنے جہانگیر پارک کے گیٹ پر موجود تھا۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ملزم بھاگتے ہوئے جمپ لگا کر موٹر سائیکل پر بیٹھا، دونوں ایم اے جناح روڈ کی طرف فرار ہوئے، واردات میں ملوث ملزم نے بلیو پینٹ شرٹ جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے نے ماسک اور شلوار قمیض پہنی تھی۔

پولیس تفتیش کے مطابق دہشتگردی میں ملوث ملزم نے ریڈ کیپ کے علاوہ چہرے پر ماسک بھی لگا رکھا تھا۔

Related Posts