دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف ٹاپ 20 بولرز میں شامل ہوگئے۔
نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس کے بعد حارث رؤف کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی، آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں حارث رؤف 17ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
بولرز میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بھی رینکنگ بہتر کرکے 12ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔دوسری جانب بیٹنگ میں بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے مگر ڈیوڈ ملان سے ریٹنگ پوائنٹس کا فرق کم کردیا۔
پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ چارٹس میں چوتھے نمبر پر ہیں۔آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق بولرز میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی اور آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔
مزید پڑھیں: شعیب اختر سے ناشائستہ رویہ، ڈاکٹر نعمان نیاز کا ردِ عمل سامنے آگیا