پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے بھی تیزی کا رجحان غالب رہا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی سیاست میں تیزی نے اسٹاک مارکیٹ کو دوبارہ مندی کا شکار کردیا
ملکی سیاست میں تیزی نے اسٹاک مارکیٹ کو دوبارہ مندی کا شکار کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل گذشتہ ہفتے بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس300پوائنٹس بڑھ کر 37900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں33ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ50.41فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں اس طرح گذشتہ دو ہفتوں کے دوران تیزی کی وجہ سے انڈیکس میں 1900پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مجموعی سرمایہ 286ارب روپے بڑھ گیا ۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک کے اقتصادی افق پر مثبت اطلاعات ،زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے ،مارکیٹ میں پورٹ فولیو انویسٹمنٹ بڑھنے ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کیپٹل مارکیٹ دلچسپی جیسے عوام کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں : رواں سال اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ مندی پاکستان میں رہی،رپورٹ

ملک میں مہنگائی بڑھنے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہونے کی وجہ سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو برقرار رکھے جانے کے امکان اورمہنگے شیئرز کی مارکیٹ میں فروخت کے باعث قیمتوں میں کمی کے اثرات مندی کی صورت میں ظاہر ہوئے۔

پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 3دن تیزی رہی اس دوران انڈیکس میں 1804.96پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم 2دن کی مندی سے انڈیکس 1463.06پوائنٹس لوز کر گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں341.9پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 37583.89پوائنٹس سے بڑھ کر37925.79پوائنٹس ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

اسی طرح190.74پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17340.53پوائنٹس سے بڑھ کر17531.27پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26714.13پوائنٹس سے بڑھ کر26858.99پوائنٹس پر بند ہوا۔

گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں 33 ارب 10کروڑ 92 لاکھ 44 ہزار 864 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 72کھرب14ارب 77کروڑ91لاکھ 3ہزار295روپے سے بڑھ کر72کھرب  47 ارب8 کروڑ  83لاکھ 48ہزار 159روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر 38910.71پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر 36955.21پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ15ارب روپے مالیت کے46کروڑ60لاکھ79ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم8 ارب روپے مالیت کے23کروڑ25لاکھ69ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں : پاکستان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے کافی کام کیا ہے،بلوم برگ کا اعتراف

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 1944کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے  980 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،877میں کمی اور87کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،فوجی سیمنٹ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،ہم نیٹ ورک ،پاک الیکٹرون ،دوست اسٹیل لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،لوٹے کیمیکل ،میپل لیف ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،انٹر اسٹیل لمیٹڈ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،اتفاق آئرن لمیٹڈ ،کوہ نور اسپیننگ ،سوئی نادرن گیس ،اینگرو پولیمر ،پائینر سیمنٹ ،ڈی جی کے سیمنٹ اورپی ٹی سی ایل سر فہرست رہے ۔

Related Posts