اسٹاک مارکیٹ میں 245.62 پوائنٹس کی مندی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 245.62 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 245.62 پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز (منگل) کے دوران بدترین مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملی۔

ذرائع کے مطابق 100 انڈیکس 245.62 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 41102.57 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.59 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 4 کروڑ 13 لاکھ 88 ہزار 713 شیئرز کا لین دین کیا گیا،حصص مارکیٹ میں بڑی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا، جس کے سبب پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 38 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:ڈالر کی پھر اونچی اڑان، قیمت میں 2 روپے سے زائد کا نمایاں اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 204 روپے 56 پیسے سے بڑھ کر 206 روپے 94 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts