روس کے مرد آہن اور طویل عرصے سے بر سر اقتدار رہنما ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کے ساتھ اظہار عقیدت کا دل کو چھو لینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ایک مسجد کے دورے کے موقع پر قرآن مجید کو چوم کر سینے سے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ویڈیو انسٹا گرام پر ترکیہ اردو نامی ہینڈل سے بھی نشر کی گئی ہے، جس کے ساتھ کیپشن میں وضاحت کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ یہ کہاں کا واقعہ ہے۔
ترکیہ اردو کی جانب سے دیے گئے کیپشن کے مطابق یہ واقعہ روس کی اندرونی خود مختار مسلم اکثریتی ریاست چیچنیا کے دار الحکومت گروزنی کی مرکزی جامع مسجد کا ہے۔
ترکیہ اردو کے مطابق روسی صدر ولادیمیر #پیوٹن کو جامع مسجد گروزنی کے دورے کے دوران قرآن مجید کی ایک آیت اور اس کا ترجمہ پڑھ کر سنایا گیا، جس کے بعد پیوٹن نے قرآن مجید کو چوما، اسے سینے سے لگایا اور اس کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا۔
بتایا گیا ہے کہ روسی صدر پیوٹن 13 سال بعد چیچنیا کے اچانک دورے پر گروزنی پہنچے تھے۔