کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں رمضان کے حوالے سے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو نقد رقومات دینے کی بھی منظوری دیدی ہے۔
کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت رمضان میں خوردنی اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں میئر کراچی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، آئی جی پولیس، سیکریٹری فنانس، ایڈیشنل آئی جی پولیس، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔دیگر ڈویژن کے کمشنرز اور ڈی آئی جیز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے رمضان کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔انہوں نے ہدایت کی کہ کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو متعلقہ علاقوں میں بجلی کا نظام بہتر رکھیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کم آمدنی والے 4.5 ملین خاندانوں کو رمضان میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مراد علی شاہ نےصوبے کیلئے 22اعشاریہ 5 بلین روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے سندھ کی 60 فیصد آبادی کو رمضان میں 5000 روپے نقد دینے کی منظوری دے دی۔