قومی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا
قومی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

لیڈز: قومی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج  لیڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، پاکستان کو سیریز ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی جانب سے پہلے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ دونوں ٹیمیں نوٹنگھم سے لیڈز کل پہنچی تھیں جہاں دونوں ٹیموں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور پریکٹس کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے ہرایا تھا، کپتان بابر اعظم 85،محمد رضوان نے 63رنز بنا کر نمایاں رہے، شاہین آفریدی اور شاداب خان نے3، 3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو چاروں خاکے چت کرتے ہوئے وائٹ واش کردیا تھا۔

کارڈف کے گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ پاکستان نے 35.2 اوورز کھیلتے ہوئے 141 رنز اسکور کیے تھے جواب میں انگلینڈ نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

 دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کو 52 رنز سے شکست دی تھی ۔ انگلینڈ کے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 41ویں اوور میں 195 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ ہے، شہباز شریف

Related Posts