راولپنڈی میں سیف سٹی پروجیکٹ کو مکمل کیا جائیگا،گورنر پنجاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی ایکسپورٹ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، گورنر پنجاب
پاکستان کی ایکسپورٹ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، گورنر پنجاب

راولپنڈی:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے راولپنڈی میں سیف سٹی پروجیکٹ کو مکمل کیا جائے گا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یہ بات ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک اور سی پی او راولپنڈی محمد احسن یوسف بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیمبر کے گروپ لیڈر سہیل الطاف نے گورنر پنجاب سے کہا کہ جرائم کی وارداتوں کی روک تھام اور شہریوں کو شہروں میں احساس تحفظ کے لیے سیف سٹی پروجیکٹ انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے سیف سٹی پروجیکٹ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔

سی پی او راولپنڈی احسن یوسف نے بتایا کہ فوکل پوائنٹس پر پولیس چیک پوسٹس قائم کرکے جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے تاہم سیف سٹی پراجیکٹ سے تمام اہم مقامات پر سرکٹ کیمروں اور سرویلنس سسٹم سے جرائم کی وارداتوں میں بڑی حد تک قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Related Posts